متحدہ عرب امارات، ایئر العربیہ کا 10 جنوری سے کابل کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

ابو ظہبی۔28دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’’ایئرالعربیہ‘‘ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے 10 جنوری سے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

اردو نیوز کے مطابق ایئرالعربیہ دوسری اماراتی ایئرلائن ہے جو افغان دارالحکومت کے لیے پروازیں چلائے گی۔ شارجہ سے چلنے والی ایئرلائن ’’ایئرالعربیہ‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی 10 جنوری سے کابل کے لیے روزانہ ایک براہ راست پرواز چلائے گی۔

کمپنی کے سی ای او عادل العلی نے کہا ہے کہ کابل کے لیے نئی پروازیں مسافروں کو مناسب قیمت پر سفری سہولت فراہم کرنے اور نئی منازل کی تلاش کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔ گزشتہ ماہ امارات ہی کی ایئرلائن ’’فلائی دبئی ‘‘پہلی بین الاقوامی کمپنی بن گئی جس نے افغانستان کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More