انٹربینک میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Dec 27, 2023

انٹربینک میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد امریکی کرنسی282 روپے  37 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 13 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/xeUAZf0Tf6#SBPExchangeRate pic.twitter.com/apqh266hnu

— SBP (@StateBank_Pak) December 27, 2023

خیال  رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اختتام  پر امریکی  کرنسی ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More