پاکستان کا فتح2 میزائل کا کامیاب تجربہ

ہم نیوز  |  Dec 27, 2023

پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

اس کامیاب میزائل تجربے کا تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفرد رفتار سے لیس میزائل ہے۔

فتح ٹو میزائل 400 کلومیٹر کی رینج تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کامیاب میزائل تجربے پر آرمی اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیراور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More