بانی پی ٹی آئی کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

ہم نیوز  |  Dec 27, 2023

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔

یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے، جاوید ہاشمی نے خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے۔

جس میں شہری محمد ایاز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے جب کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور دونوں الگ الگ جماعتیں اور ان کے انتخابی نشان الگ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More