بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں ، منظور وسان کی پیشنگوئی

ہم نیوز  |  Dec 27, 2023

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات میں بائیکاٹ کر جانے کے بعد ایم کیو ایم کے ووٹ ہمیں ملیں گے، ن لیگ، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔

انتخابات سے قبل دما دم مست قلندر ہو گا، منظور وسان

انہوں نے مزید کہا کہ 12 جنوری تک الیکشن کے سلسلے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،  پیپلز پارٹی کراچی سے 8 سے 9 سیٹیں حاصل کر لے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے الیکشن میں ظاہر نہ ہونے کی صورت میں بھی پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More