ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ، انٹر بینک میں 24 پیسے کمی کے بعد 282.13 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Dec 27, 2023

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس مزید نیچے آ گیا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 24 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 13 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر سستا کیوں ہوا؟ ملک بوستان نے بتا دیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 255 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 59 ہزار426 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More