بینظیر بھٹو کی برسی پر سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

نگران سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل کراچی سمیت سندھ بھر میں عام تعطیل کر دیا ہے۔

سرکاری ، نجی ادارے ، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔ سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

دوسری جاناب پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں 27 دسمبر کی صبح فاتحہ اور قرآن خوانی ہو گی۔

متحدہ عرب امارات ، نئے سال کی خوشی میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکن بینظیر بھٹو کی قبر پر چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ 4 بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہو گا ، پانچ بجے بلاول بھٹو خطاب کریں گے ، رات 7 بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More