سندھ ہائیکورٹ نے فردوس شمیم نقوی کا گھر سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

سندھ ہائیکورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی پر دباؤ ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا محکمۂ داخلہ سندھ کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے فردوس شمیم نقوی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کیخلاف عدالتی احکامات کے بغیر کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ اور وفاقی حکومت کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

فردوس شمیم نقوی کا سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

فردوس شمیم نقوی کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار الیکشن 2024ء میں حصہ لے رہے ہیں، 21 دسمبر کو میرے مؤکل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، 22 دسمبر کو انہیں ہاؤس اریسٹ کر لیا گیا۔

فردوس شمیم نقوی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ پر کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، سب جیل کا نوٹیفیکیشن واپس لے کر مجھے سینٹرل جیل بھیجنے کا کہا جا رہا ہے۔

جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کے معاملات میں ہم مداخلت نہیں کر سکتے، سب جیل کا نوٹیفیکیشن کون جاری کرتا ہے؟

وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے، میرے مؤکل کو ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More