سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کر گئے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ریاض کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

دریں اثنا پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے ریاض کھوکھر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ریاض کھوکھر ہمیشہ ترقی پسند پاکستان کے مضبوط حامی تھے۔

مسئلہ کشمیر میں کوئی بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا، سابق سیکرٹری خارجہ

شیری رحمٰن نے کہا کہ ریاض کھوکھر اپنا فکری سرمایہ تقسیم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔ انہوں نے ریاض کھوکھر کے اہلخانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More