بلا واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن نے پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان بلا واپس لیا ،الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ دینے کا اختیار نہیں، جن لوگوں نے پی ٹی ائی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا وہ پارٹی ممبر ہی نہیں۔

درخواست میں الیکشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزار کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف ایک رجسٹرڈ پارٹی ، الیکشن سے روکنا غیر قانونی ہو گا، انوارالحق کاکڑ

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا، سپریم کورٹ میں بھی توہین عدالت کیس دائر کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پری پول دھاندلی ہو رہی ہے ، پی ٹی آئی کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی تک چھینے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More