انٹر بینک میں ڈالر مزید 13 پیسے سستا ، 282.40 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد  ڈالر 282 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انڈیکس60 ہزار 695 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More