کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ ، 57 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع

ہم نیوز  |  Dec 26, 2023

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی خزانے کو ملنے والے ریونیو کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا  ہے کہ ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے، الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات کی مد میں 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار اورقومی اسمبلی کے کاغذات  کی مد میں  24 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزارروپے موصول ہوئے۔

اسلام آباد، 3 نشستوں پر 160امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

قومی اسمبلی کے لئے 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے 20 ہزار فیس مقرر ہے، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی مد میں ادا کی گئی فیس ناقابل واپسی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More