شاہد خاقان عباسی انتخابی سیاست سے باہر ہوگئے

ہم نیوز  |  Dec 25, 2023

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی آئندہ انتخابات کی سیاست سے باہر ہو گئے ہیں ۔

آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کاکوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، وفاقی پولیس

شاہد خاقان عباسی نے مری کی سیٹ سے تین بار کامیابی اور دو بار شکست کھائی ایک مرتبہ پیپلز پارٹی کے مرتضی ستی دوسری بار تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی سے ہارے ۔

ان کے بیٹے نادر شاہد خاقان عباسی نے مری کی سیٹ این اے 51 سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کئے تھے جس سے یہ چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں کے ان کی جگہ ان کا بیٹا الیکشن میں حصہ لے گا مگر ان کے بیٹے نے بھی کاغذات نامزدگی فارم جمع نہیں کروائے۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے محمد فہیم پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیٹے کو بھی کا غذات جمع کرانے سے منع کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More