بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا

ہم نیوز  |  Dec 25, 2023

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا ہے۔ 

آصفہ بھٹو نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، بلاول بھٹو نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، کئی دہائیوں سے پی پی کا گڑھ لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔

1988 میں بے نظیر بھٹو شہید، آصف زرداری بھی 1993 میں جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہو گا مجھے کیوں بلایا؟ بلاول کا نواز شریف پر طنز

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More