نصرت سحر عباسی نے سیاست چھوڑ دی ، کینیڈا منتقل

ہم نیوز  |  Dec 25, 2023

سندھ اسمبلی میں مسلسل 3 بار خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا۔

نصرت سحر عباسی  2002 سے 2018 تک مسلم لیگ  فنکشنل کے ٹکٹ پر 3 بار مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بنیں ، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔

رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے پردہ شروع کردیا

نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئےعوام اور خواتین کے مسائل، کرپشن، جعلی بھرتیوں سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔ نصرت سحر عباسی سیاست کو خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More