بلوچستان عوامی پارٹی نے 10 قومی اور 31 صوبائی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

ہم نیوز  |  Dec 25, 2023

بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات 2024 کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

بی اے پی نے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں جبکہ بلوچستان اور پنجاب اسمبلی کی 31 نشستوں پر امیدواروں کا کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی، سینیٹر کہدہ بابر پی بی 24، زبیدہ جلال پی بی 27 کیچ ، ضیا اللہ لانگو پی بی 36 قلات، نصیراللہ بازئی پی بی 38 کوئٹہ اور سینیٹر منظور کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ سے امیدوار ہوں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی حکومت سے پھر ناراض

روبینہ عرفان این اے 263 کوئٹہ اور خالد مگسی این اے 254 جھل مگسی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ اعجاز سنجرانی این اے 260 چاغی، جہانزیب خان این اے 125 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 لاہور سے امیدوار ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More