راولپنڈی، گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ،آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا

ہم نیوز  |  Dec 25, 2023

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں جوڑیاں کے مقام پر گیس لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کے مطابق سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے گیس لائن، آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور ایک گھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ایبٹ آباد میں آگ لگنے سے مکان کی چھت گر گئی ، خاتون 8 بچوں سمیت جاں بحق

ذرائع کے مطابق 3 فائرٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More