شیر افضل مروت نے بھی انتخابات کیلئے این اے 32پر کاغذات جمع کروا دئیے

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے بھی انتخابات کیلئے این اے 32میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ 

این اے 32 سے ریٹرننگ آفیسر (آراو ) کو 25 سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں جن میں اے این پی کے غلام احمد بلور، پیپلز پارٹی کے سید ظاہر علی شاہ میدان میں ہیں۔

چار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لطیف کھوسہ اور فرخ حبیب سمیت متعدد رہنماؤں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمعہ کروا دیے۔

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے این اے 127اور این اے 122سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ فرخ حبیب نے بھی این اے 101اور 102سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے صوبائی سیٹوں پی پی 115اور 114کیلئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

اسلام آباد، 3 نشستوں پر 160امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

قبل ازیں پی ٹی آئی کے حماد اظہرنے این اے 129اور پی پی 171سے، قاسم سوری نے این اے 263سے اور فرودوس شمیم نقوی نے این اے 248سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More