پاکستان کی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں تین کشمیری شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت

اے پی پی  |  Dec 24, 2023

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں تین کشمیری شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت کی ہے۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی غیر قانونی طور پر زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ میں تین کشمیری شہریوں کے وحشیانہ حراستی قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔مقتول شہریوں کو بھارتی قابض فوج کے ایک کیمپ میں تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی اہلکاروں کی جانب سے تین افراد کو برہنہ کرنے اور ان پر مرچ پاؤڈر چھڑکنے کی مبینہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ہندوستان کی بے لگام ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتا ہے،ان زیر حراست قتل کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر پرہندوستان کا ظالمانہ قبضہ تمام بڑے مسائل کی جڑ ہے۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا احساس کرنا چاہیے جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More