اسلام آباد میں بلوچ مارچ کے شرکا پر کو ئی لاٹھی چارج نہیں ہوا ، جان اچکزئی

اے پی پی  |  Dec 24, 2023

کوئٹہ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):نگراں صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ مارچ کے شرکا پر کو ئی لاٹھی چارج نہیں ہوا ،سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف مہم سے دشمن کو قوتوں کو فائدہ پہنچا، بلوچستان میں امن اومان قائم کرنا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ناراض بلوچوں کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا قومی دھارے میں شامل ہونا خوش آئند بات ہے۔ بلو چستان کے تمام بلوچ محب وطن پاکستانی ہے۔ بلو چ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات پر تحقیقات شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابل قبول نہیں ہے۔ ،قومی شاہراوں کو کسی صورت بند کر نے نہیں دیں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More