صندل خٹک نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بھی خیبر پختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔

صندل خٹک نے کہا کہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ، اس حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتی۔ میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہو گا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن وہاں گیس نہیں ملتی۔

صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More