پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

پنجاب کے مختلف شہروں میں کھانے کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق 3 مقررہ اوقات میں بھی پریشر پورا نہیں دے پا رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت میں بھی گیس میسر نہیں۔

سوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے

ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں گیس کی طلب اور  رسد میں فرق 900 ملین کیوبک فٹ سے بڑھ گیا ہے، شہر میں گیس کی ضرورت 2100 ملین اور سپلائی صرف 1200 ملین کیوبک فٹ کے لگ بھگ ہے۔ سردی بڑھنے سے گیس پریشر مزید کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More