جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا

اے پی پی  |  Dec 24, 2023

سنچورین۔24دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر بروز منگل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم تیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 سے ہرا چکی ہے جبکہ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More