ایبٹ آباد میں آگ لگنے سے گھر منہدم ، خاتون اور 8 بچے جاں بحق

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

ایبٹ آباد میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایبٹ آباد کے قلندر آباد کے گاؤں ترھیڑی میں  گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی خوفناک آگ سے مرنے والوں میں خاتون اور 8 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث مکان منہدم ہو گیا، جس کے ملبے تلے خاندان کے 9 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More