شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہو سکی

ہم نیوز  |  Dec 24, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ضمانتی مچلے جمع نہ ہونے کے باعث رہائی ممکن نہ ہو سکی۔

شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود ضمانتی روبکار جاری نہ ہو سکے جس کی وجہ سے رہائی نہ ہوئی۔

سپریم کورٹ سے مصدقہ نقول کی وصولی میں تاخیر اور فاضل عدالت کے جج کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے باعث ضمانتی مچلکے جمع نہ ہو سکے اور مچلکے جمع نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے روبکار جاری نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نہیں لگتا کہ بانی عمران خان کو جیل سے باہر آنے دیا جائے گا، علیمہ خان

اب 2 روز اتوار اور پیر کو چھٹی کے باعث منگل کو قواعد اور ضوابط پورے ہونے پر شاہ محمود قریشی کے روبکار جاری ہوسکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More