جمشید دستی کی اہلیہ نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ملک بھر میں کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسے میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ جمشید بھی سیاسی میدان میں آگئیں، انہوں نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

شاندانہ گلزار نے این اے 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےخیال رہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ پہلی بار سیاست میں حصہ لے رہی ہیں ،کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت وکلاء اور کارکن بھی ان کیساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ناذیہ جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے جس باعث وہ آج پھر آر او آفس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More