وزارت خزانہ کی فنڈز اور تنخواہوں کے اجرا میں تاخیر کی خبروں کی تردید

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

وزارت خزانہ نے فنڈز اور تنخواہوں کے اجرا میں تاخیر کی خبروں کی تردید کر دی۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام وعدوں کو پورا کر رہا ہے، اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے پہلے جائزہ کی کامیاب تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے، دوسری سہ ماہی کیلیے تنخواہوں اور پنشن ادائیگی کے فنڈز پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ترقیاتی اخراجات کے فنڈز کا اختیار پلاننگ اور ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹو ڈویژن کے پاس ہے، فنانس اور پلاننگ ڈویژن کی ریلیز حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلیے دوسری سہ ماہی کے تمام فنڈز جاری کر دیے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔

ترجمان فنانس ڈویژن کے مطابق بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کیلیے تمام فنڈز دستیاب کروائے گئے، کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہوں کا اجرا یقینی بنایا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ محصولات کی وصولی اور وزارتوں کی طرف سے این ٹی آر کی وصولی مکمل طور پر ٹریک پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More