شیر افضل مروت کا پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پشاور کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا۔ انتخابات کے لیے میرے وکیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More