لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹرم جاری کر دیا

اے پی پی  |  Dec 23, 2023

لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹرم جاری کر دیا۔ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران پہلے ہفتے سولہ ججز بطور سنگل بینچ جبکہ سات ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کریں گے روسٹر کا اطلاق 26 دسمبر منگل سے ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی حتمی منظوری کے بعدجاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا،جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل شیخ پر مشتمل بینچ فوجداری کی سماعت کرے گا ،

جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل بینچ سول کیسز کی سماعت کرے گاجسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ فوجداری کی سماعت کرے گا جسٹس شاہد کریم اور جسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل بینچ سول کیسز کی سماعت کرے گا جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بینچ سول کیسز کی سماعت کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More