اٹک پولیس نے دوران ریمانڈ قتل کے ملزم سے آلہ قتل بمع گولیاں برآمد کر لیں

اے پی پی  |  Dec 23, 2023

اٹک۔ 23 دسمبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے دوران ریمانڈ قتل کے ملزم سے آلہ قتل بمع گولیاں برآمد کر لیں۔ تھانہ پنڈی گھیب پولیس کو شیراز حسین ولد محمد خان سکنہ احمدال پنڈی گھیب نے بیان دیا تھا کہ آصف علی خان ولد ممارز خان سکنہ دیہہ نے جائیداد کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ میرے والد محمد خان کو اسلحہ ناجائز سے قتل کر دیا

جس پر تھانہ پنڈی گھیب میں مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ انچارج  سرکل پنڈی گھیب نے عمل میں لائی دوران تفتیش نامزد ملزم آصف علی خان کو گرفتار کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے انٹرلوگیشن عمل میں لاتے ہوئے آلہ قتل رائفل 12 بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف الگ مقدمہ اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت درج کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More