پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف ، جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، ان کو گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی۔

خاور مانیکا کو اپنے گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہئے تھا ، پرویز الہیٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث ان کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔ پرویز الہٰی کے سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے۔ ن کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More