سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 سال کی عمر میں چل بسیں

ہم نیوز  |  Dec 23, 2023

سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیلاوتی بنگلور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔وہ ضعیف العمری کی وجہ سے کئی امراض میں مبتلا تھیں۔

مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے چنائوکیلئے غیرملکی فرم کی خدمات حاصل کر لیں

سینئر اداکارہ نے 400 کے قریب کناڈا سمیت 600 سے زائد فلموں کام کیا۔ وہ گذشتہ کئی برس سے اپنے اداکار بیٹے ونود راج کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

انہوں نے ’چنچلا کماری‘ اور ’ناگاکنیکا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کیں، بعدازاں سبھایا نائیڈو کی ڈرامہ کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں ’بختا پراہلادا‘ میں مختصر کردار ادا کیا۔

لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع

انہیں دو مرتبہ نیشنل ایوارڈ اور 6 بار سٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کی موت پر ساتھی اداکاروں نے گہرے دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More