صدر عارف علوی کاشمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین کو ٹیلی فون

اے پی پی  |  Dec 23, 2023

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے 22 نومبر کو رزمک ، شمالی وزیرستان اور 3 نومبر کو پسنی ، بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے لانس نائیک پردم ولی کو بھی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کو وطن کیلئے جام شہادت نوش کرنے ، خدمات پر قوم کی جانب سے سراہا۔

صدر مملکت نے شہداء کی بہادری اور وطن کیلئے محبت پر بھی اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More