یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین میں سپین کے مستقل نمائندے سے ملاقات

اے پی پی  |  Dec 22, 2023

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین میں سپین کے مستقل نمائندے مارکوس الونسو سے ملاقات کی۔

جمعہ کو بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More