نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت کی زیرصدارت پاکستان نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

اے پی پی  |  Dec 22, 2023

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پاکستان نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق کمیٹی نے صحت کے عالمی ایجنڈے کے مطابق موجودہ دستاویزات کا جائزہ لیا اور ان میں اصلاحات کیں ۔

سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ اور کمیٹی ممبران کا ان کی لگن پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعلیٰ سطحی فورم کے قیام کے حوالے سےوفاقی وزیر صحت کے خیالات کو بھی سراہا اور صحت اور آبادی کے اہم چیلنجز سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت کا اعتراف کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More