الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دیدی

اے پی پی  |  Dec 22, 2023

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے اشتہاری ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ ان ہورڈنگزکوبروز اتوار تک خودہی ہٹا دیں بصورت دیگرمانیٹرنگ ٹیمیں نہ صرف ان کوہٹا دیں گی بلکہ متعلقہ امیدواران کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More