فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کی جانب سے کرسمس ڈنر کا اہتمام ، پاکستانی مسیحی برادری، سفارتکاروں اور فرانسیسی شخصیات کی شرکت

اے پی پی  |  Dec 22, 2023

پیرس۔22دسمبر (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں کرسمس ڈنر کا اہتمام کیا۔

سفارتخانے کی طرف سے جاری ٹویٹ کے مطابق عشائیہ میں ممتاز فرانسیسی شخصیات اور ان کے اہل خانہ، پاکستانی مسیحی برادری، سفارت کاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی جبکہ تقریب میں شریک بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More