امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

اردو نیوز  |  Dec 11, 2023

امریکی لڑکا طیارہ ایف 16 پیر کو جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی یونہاپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ گنسن میں امریکی فضائیہ کے اڈے کے قریب پیش آیا۔

امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 پیر کو تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی حکام سے فوری طور پر تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More