رنبیر کپور کی نئی فلم کا ٹریلر: ’تیار ہو جائیں، اینیمل آ رہا ہے‘

اردو نیوز  |  Nov 23, 2023

بالی وُڈ کے سپرسٹار اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے فلم اینیمل کے اس ٹریلر میں رنبیر کپور کو ایک بالکل مختلف کردار میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اینیمل کے ٹریلر کے مطابق اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیٹے (رنبیر کپور) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد (انیل کپور) کی محبت میں وحشیانہ روپ دھار کر ایک پرتشدد قاتل بن جاتا ہے۔

اس فلم میں رنبیر کو ہاتھ میں اسلحہ اٹھائے خون خرابہ کرتے اور خوب ایکشن کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اینیمل کے ٹریلر کے آخری حصے میں بالی وُڈ اداکار بوبی دیول کو بھی خون میں لت پت دکھایا جاتا ہے جو کے غالباً فلم میں وِلن کا کردار نبھائیں گے۔

اس فلم میں رنبیر کپور کے ساتھ ہیروئن کا کردار رشمیکا مندنا ادا کر رہی ہیں جبکہ کاسٹ میں انیل کپور، ترپتی دِمڑی، شکتی کپور اور پریم چوپڑا بھی شامل ہیں۔ 

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم یکم دسمبر کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم اس سے قبل رواں برس 11 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم پوسٹ پروڈکشن ورک اور اُس وقت ریلیز ہونے والی باقی دو فلموں ’غدر 2‘ اور ’او مائی گاڈ 2‘ کے مقابلے میں ریلیز کرنے سے اجتناب کرتے ہوئے اینیمل کی ریلیز یکم دسمبر تک موخر کر دی گئی تھی۔

اینیمل کے ٹریلر کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔

سِنے وِچار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’تیار ہو جائیں، اینیمل آ رہا ہے۔‘ 

Brace Yourselves, ANIMAL is Coming! pic.twitter.com/CJK5kYFm5U

— Cine Vichaar (@Cine_vichaar) November 23, 2023

پُلکت اینیمل میں رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’رنبیر کپور نے اس ٹریلر میں اپنی زندگی کی سب سے بہترین پرفارمنس دی ہے۔‘ 

Ranbir Kapoor gave his all time Best performance in this Trailer#AnimalTrailerpic.twitter.com/dlp5zZeJzO

— Pulkit (@pulkit5Dx) November 23, 2023

وامسی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رنبیر کپور نے گن کا استعمال کرتے ہوئے قوت سماعت کھو دی ہے اور پھر سننے کے لیے کانوں میں پلگ لگا رہے ہیں۔‘ 

Ranbir Kapoor loses the hearing ability while using this gun and plugs the hearing aid #RanbirKapoor #AnimalTrailer #Animal pic.twitter.com/BykGowXY0H

— amsi (@RKs_Tilllast) November 23, 2023

ٹوئٹر ہینڈل آر کے نے لکھا کہ ’مجھے اب سمجھ آ رہی ہے کہ رنبیر کپور سکرپٹ پڑھنے کے بعد کیوں ڈر رہے تھے کیونکہ اینیمل ٹریلر دیکھنے کے  بعد میرا بھی یہ ردِعمل تھا۔‘ 

I understand Why Ranbir Kapoor was scared after reading the script because that was literally my first reaction to the #AnimalTrailer pic.twitter.com/5tpOurLzjZ

— RK(@seeuatthemovie) November 23, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More