امام کی دلہن کے جوڑے کے چرچے ۔۔ انمول نے مہندی پر کتنے کا سوٹ پہنا تھا؟

ہماری ویب  |  Nov 23, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی شادی کی تقریبات شروع ہوتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مہندی کے موقع پر امام الحق کی دلہن انمول کے مہنگے جوڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، مداح جوڑے کی قیمت جاننے کیلئے بے چین ہوگئے۔

امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہو گی جبکہ نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے، جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔

پاکستانی کرکٹر امام الحق اور انمول کی شادی ناورے میں ہورہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دلہن انمول کو معروف پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں دیکھا گیا اور دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد خوبصورت جوڑے کا چرچا ہو رہا ہے۔

مہندی کے موقع پر روایات کے برعکس انمول محمود نے زرد، پیلے، نارنجی یا سبز سے ہٹ کر گہرے سُرخ کے ساتھ مسٹرڈ اور جامنی امتزاج کے غرارے کا انتخاب کیا۔

پاکستان کے مشہور ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے اس خوبصورت جوڑے میں ملبوس دلہن کی تصویری جھلک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی جاری کی۔ انمول محمود کے جوڑے کی قیمت پاکستانی مالیت میں 16 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More