امام الحق کی شادی کی تیاریاں، ہونے والی دلہن کون ہے؟ تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Nov 22, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز امام الحق کی شادی کی تیاریاں شروع، اوپنر کی ممکنہ اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی کرکٹر امام الحق دلہنیا لانے کو تیار ہیں،امام الحق کا نکاح پچیس اور ولیمہ چھبیس نومبر کو ہوگا۔امام الحق کی دلہن کا نام انمول بتایا جارہا ہے، اسٹار کرکٹر دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امام الحق شادی کی وجہ سے ابتدائی طور پر آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کے کیمپ میں حصہ نہیں لیں گے اور بعد میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

امام الحق کی جانب سے دعوت نامے سابق کھلاڑیوں کو بھی دیے جائیں گے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان اور دیگر قومی کرکٹرز شادی میں شرکت کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

یاد رہے کہ امام الحق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شروع میں کافی تنقید کا سامنا بھی رہا تاہم امام الحق نے اپنی پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند کردیئے تھے۔

امام الحق اپنی بہترین بلے بازی کی وجہ سے ایک روزہ کرکٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں بھی شامل رہے ہیں، ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں ناکامی کے بعد ان کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More