امریکہ کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد روکنے کا مطالبہ

اردو نیوز  |  Nov 17, 2023

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد کو روکنے کے لیے ’فوری‘ کارروائی کرے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ مطالبہ اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ انٹونی بلنکن نے مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب نے اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے فرانس نے اسے ’دہشت کی پالیسی‘ قرار دیا ہے۔

فرانس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد روازنہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے حملوں دو گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لیغاندرے نے کہا ہے کہ فرانس فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More