ندا یاسر اور فہد مصطفیٰ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں اور دونوں ہی اپنی جگہ بہت اعلیٰ اور عمدہ میزبانی سر انجام دے رہے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے غور کیا ہے کہ یہ دونوں کبھی ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آتے؟ نہ ندا نے انہیں اپنے شو پر بلایا نہ ہی فہد نے۔
یہی سال جب ندا یاسر سے پوچھا گیا تو انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی خاندانی دشمنی کا انکشاف کردیا۔
ندا یاسر حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں احمد علی بٹ نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ، "فہد مصطفیٰ کبھی آپ کے مارننگ شو میں کیوں نہیں آئے؟"
جس پر ندا پہلے تو مُسکرائیں پھر اُنہوں نے کہا کہ، "میں کیمرے کے سامنے انکے میرے شو میں نہ آنے کی وجہ نہیں بتا سکتی۔" انہوں نے مزاحیہ انداز میں بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، "فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے۔"
جیسے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو الگ الگ قسم کی باتیں ہونے لگیں۔ صارفین نے دعویٰ کہ، "فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی کے ساتھ ندا یاسر کی نند کی شادی ہوئی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔ اسی وجہ سے فہد مصطفیٰ کبھی بھی ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان نہیں آئے۔"