Getty Images
سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے اور جگہ ہے دلی کا ارون جیٹلی کرکٹ گراؤنڈ۔
اسی دوران کیمرہ دکھاتا ہے کہ 35 سالہ سری لنکن بلے باز اینجلومیتھیوز بغیر کھیلے اپنا ٹوٹا ہوا ہیلمٹ کچرے کے ڈبے میں پھینکتے ہوئے میدان سے باہر جا رہے ہیں۔
اور کمنٹری میں بتایا جا رہا ہے کہ اینجلومیتھیوز کو ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کر دیا گیا ہے۔ اور یوں کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں اپنی حریف ٹیم کے ’چھکے چھڑانے‘ کے ارادے سے میدان میں اترنے والے سری لنکن کھلاڑی اینجلومیتھیوز انٹرنیشنل کرکٹ میں ’ٹائمڈ آؤٹ‘ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کا ہر میچہی یوں تو شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتا ہے تاہم چھ نومبر کو دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ گراؤنڈ میں بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کا یہ انوکھا واقعہ پیش آیا۔
بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سری لنکن آل راؤنڈر اور سابق کپتان اینجلومیتھیوز، سمارا ویریا وکرما کی وکٹ گرنے پر کریز پر آئے لیکن جب وہ آئی سی سی کے رولز کے مطابق دو منٹ کے اندر کھیل کے لیے تیار نہ ہو سکے تو انھیں ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کر دیا گیا اور یوں وہ میدان سے کھیلے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔
ان تاریخی لمحات میں مزید کیا ہوا اس پر بات آگے چل کر مگر پہلے جان لیتے ہیں کہ ٹائمڈ آؤٹ کا قانون کیا ہے۔
ٹائمڈ آؤٹ کا قانون کیا ہے؟Getty Images
آئی سی سی رول بُک کی شق 40.1.1 کے مطابق ایک بلے باز کے آؤٹ یا ریٹائر ہونے کے بعد ٹیم کے اگلے بیٹسمین کو تین منٹ کے اندر اندر وکٹ پر پہنچ پر اگلی گیند کھیلنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوتا ہے، اور اگر کوئی پلیئرایسا کرنے میں ناکام رہے تو سے ’ٹائمڈ آؤٹ‘ کے اس قانون کے تحت آؤٹ قرار دے کر باہر کیا جا سکتا ہے۔
تاہم انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے رائج قوانین کے مطابق اس وقت کو گھٹا کر تین منٹ سے دو منٹ کر دیا گیا ہے۔
تو یہی ہوا آج کے کھیل میں اینجلومیتھیوز کے ساتھکہ وہ نہ تو دو منٹ اور نہ ہی تین منٹ تک گیند کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو پائے اور ٹائمڈ آؤٹ قرار دیے گئے۔
ٹوٹا ہوا ہیلمٹ اور شکیب الحسن سے بات Getty Images
واپس آتے ہیں ارون جیٹلی کرکٹ گراؤنڈ میں جہاں کیمرہ دکھاتا ہے کہ جب سدیرا سمارا وکرما کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکاکے 35 سالہ اینجلو میتھیوز کھیلنے کے لیے میدان میں آئے تو ہیلمٹ ٹھیک کرنے کے دوران ان کو اندازہ ہوا کہ وہ فکس نہیں ہو پا رہا۔
اسی کوشش میں ان کے ہاتھوں ہیلٹ کا سٹرپ ٹوٹ گیا تووہ اپنا ٹوٹا ہوا ہیلمٹ ہاتھ میں لیے پہلے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن سے بات کرتے دکھائی دیے۔
دوسرا ہیلمٹ منگوانے کے ساتھ انھوں نے وقت مانگنے کے لیے بات کی جس پر انھیں گیند کا سامنا کرنے کے لیے مزید کچھ وقت دیا گیا۔ پھر کیمرے نے انھیں ایمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور ماریس ایراسمس سے بات کرتے دکھایا۔
جب وہ متبادل ہیلمٹ کا انتظار کر رہے تھے تو اس دوران بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ایمپائرز سے میتھوز کو آؤٹ قرار دینے کی اپیل کی اور یوں میتھوز کو ٹائمڈ آؤٹ کر دیا گیا۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1721479565745254770?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1721479565745254770%7Ctwgr%5E6bb0f646a71fa73b21228c6bcba42bcdc46584fc%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1215522
اینجلومیتھیوز پھر کچھ دیر ایمپائروں سے بات چیت کرتے ہیں لیکن وہاں سے جواب ملنے کے بعد انھوں نے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی جانب دیکھا، لیکن وہاں سے بھی نفی میں ملا اوربات نہیں بنی اور پھر کافی بحث کے بعد میتھیوز کو پویلیئن کی جانب لوٹتے ہوئے دکھایا گیا۔
میتھیوز انٹرنیشنل کرکٹ کے دوران ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ اس کے طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں اور چھ کھلاڑی ٹائم آؤٹ ہو چکے ہیں۔
’ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں‘
اینجلومیتھیوز کے اس متنازع آؤٹ دیے جانے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی۔
کئی صارفین نے ان لمحات کے سکرین شاٹ بنا کر شیئر کیے جب میتھیوز کو اپنے حریف ٹیم کی کپتان سے اپیل کرتے اور نفی میں جواب پاتے دکھایا گیا ہے۔
https://twitter.com/1an_Higgins/status/1721483133839704302?t=USoGeYKq4tYj2rlqfk6suA&s=08
میتھیوز کے ٹائمڈ آؤٹ ہونے پر لوگوں کو منیر نیازی کی نظم کی بھی یاد دلا دی۔
عبداللہ نامی صارف نے منیر نیازی کی اس مشہور نظم کو پڑھنے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے اسے میتھیوزسے منسوب کیا تو اسد اشفاق نامی صارف نےنظم کا عنوان لکھا ’ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں ۔ اینجیلو میتھیوز ٹائم آؤٹ ہو گئے۔‘
https://twitter.com/Assu1990/status/1721524266670096413
ایکس پر کچھ صارف ایسے بھی تھے جنھوں نے کھلاڑی کے اس طرح آوٹ ہونے کی شق کو ’میتھیوز‘کا نام دینے کی سفارش کر دی۔
https://twitter.com/ChangeofPace414/status/1721476589165195278?t=X6Dbtad7ilY7K459M0tbzg&s=08
اس موقع پر بہت سے لوگوں کو شکیب الحسنکے 2021 میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں ناروا رویے کے مناظر کی وہ ویڈیوز شیئر کیں جس میںشکیب الحسن نے امپائر عمران پرویز کے ایل بی ڈبلیو کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے امپائر کے سامنے لگے ہوئے سٹمپس کو لات ماری تھی۔
یہی نہیں بلکہ پھر ایک اوور کے بعد وہ دوسرے امپائر سے کسی بات پر تکرار کے بعد نان سٹرائکرز اینڈ پر لگی وکٹیں اکھاڑ کر انھیں زمین پر پٹختے بھی دکھائی دیے تھے۔
آشش شکلہ نامی ایکس صارف نے شکیب کی اس موقع کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا۔ ’کیا یہ وہ لڑکا ہے جو اینجلو میتھیوز کو قواعد کے مطابق کھیلنے اور امپائر کے فیصلے کا احترام کرنے کو کہہ رہا تھا۔‘
https://twitter.com/Aashish_Shukla7/status/1721491953844732011?t=7Es1wnPxKyZSmqAOsPe-6A&s=08