نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو 19.3 اعشاریہ تین اوورز میں 182 رنز کا نیا ہدف

بی بی سی اردو  |  Nov 04, 2023

Getty Images

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے 19.3 اوورز میں 182 رنز کا نیا ہدف مل گیا ہے۔ انڈیا کے شہر بینگلور کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں آج کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے۔ پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر اس وقت دس رن آگے ہے۔ موجودہ صورت حال کے حساب سے پاکستان کو 21.3 اوور میںایک وکٹ پر 150 رن بنانا تھے۔

بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر ہوئی تو پھر جہاں میچ میں نو اوورز کم کر دیے گئے وہیں پاکستان کا ہدف 402 سے کم کر کے 342 کر دیا گیا۔

یوں پاکستان کو جیت کے لیے 19.3 اوورز میں نیا ہدف 182 رنز کا ملا۔ اب پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی جیسی صورتحال کا سامنا ہے کہ ہر اوور میں نو رنز سے زیادہ کی اوسط سے رنز کرنا ہوں گے۔

Getty Imagesآج کے میچ کا احوال

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں۔

جواب میں پاکستان نے 21 اعشاریہ تین اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی عبداللہ شفیق ہیں جو چار رنز بنا کر سودی کی گیند پر ولیمسن کو کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کا ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان سو رنز سے زائد کی شراکت ہو چکی ہے جبکہ فخر زمان نے اپنے کریئر کی 11ویں سنچری بھی مکمل کر لی ہے۔ یہ ان کی تیز ترین سنچری ہے۔ 67 گیندوں پر 106 رنز بنا کر اس وقت ہو کریز پر موجود ہیں۔

بابر اعظم اس وقت 47 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

آج کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 11ویں اوور میں حاصل کی۔

حسن علی کی گیند پر ڈیون کونوے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 39 بالوں پر 35 رنز بنائے۔ اس طرح حسن علی کو اپنی 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل کی وکٹ مل گئی۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز راچن رویندرا نے 34 ویں اوور میں 88 گیندوں پر سنچری بنائی۔ یہ اس ورلڈکپ میں ان کی تیسری سنچری ہے لیکن 36 ویں اوور میں وہ 108 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

کین ولیمسن، راچن رویندرا کے ساتھ پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے 35 ویں اوور میں 95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ ہارث رؤف نے 42 اوور میں ڈیرل مچل کی حاصل کی۔ ڈیرل مچل 19 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک چیپمین 45 ویں اوور میں 39 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد محمد وسیم نے ہی گلین فلپس کو 49 ویں اوور میں 41 رنز پر آوٹ کر دیا۔

ٹام لیتھم اور مچل سینٹنر ناٹ آؤٹ رہے۔

Getty Images
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More