Getty Images
انڈیا کے شہر بینگلور کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں آج کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے رک گیا ہے۔ پاکستان اس وقت نیوزی لینڈ سے دس رنز آگے ہے یعنی 21 اعشاریہ تین اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 150 تھا۔
اب اگر میچ دوبارہ شروع نہیں ہوتا تو پھر کیا ہوگا؟
کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کا سادہ سا جواب یہی ہے کہ پاکستان اس میچ کا فاتح قرار پائے گا۔
پاکستان میچ میں اس وقت نیوزی لینڈ سے آگے ہے۔
پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے۔ پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر اس وقت دس رن آگے ہے۔ موجودہ صورت حال کے حساب سے پاکستان کو 21.3 اوور میںایک وکٹ پر 150 رن بنانا تھے۔
آج کے میچ کا احوال
پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں۔
جواب میں پاکستان نے 21 اعشاریہ تین اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی عبداللہ شفیق ہیں جو چار رنز بنا کر سودی کی گیند پر ولیمسن کو کیچ تھما بیٹھے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کا ساتھ دیا۔ دونوں کے درمیان سو رنز سے زائد کی شراکت ہو چکی ہے جبکہ فخر زمان نے اپنے کریئر کی 11ویں سنچری بھی مکمل کر لی ہے۔ یہ ان کی تیز ترین سنچری ہے۔ 67 گیندوں پر 106 رنز بنا کر اس وقت ہو کریز پر موجود ہیں۔
بابر اعظم اس وقت 47 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
آج کے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 11ویں اوور میں حاصل کی۔
حسن علی کی گیند پر ڈیون کونوے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ اووٹ ہوئے، انھوں نے 39 بالوں پر 35 رنز بنائے۔ اس طرح حسن علی کو اپنی 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل کی وکٹ مل گئی۔
نیوزی لینڈ کے بیٹس مین راچن رویندر نے 34 ویں اوور میں 88 گیندوں پر سینچری بنائی، یہ اس ورلڈکپ میں ان کی تیسری سینچری ہے لیکن 36 ویں اوور میں 108 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔
کین ولیمسن، راچن رویندر کے ساتھ پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے 35 ویں اوور میں 95 رنز بنا کر، سینچری پوری گئے بغیر افتیخار احمد کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ ہارس رؤف نے 42 اوور میں ڈیرل مچل کی حاصل کی۔ ڈیرل مچل 19 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مارک چیپمین 45 ویں اوور میں 39 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئےاور اس کے بعد محمد وسیم نے ہی گلین فلپس کو 49 ویں اوور میں 41 رنز پر آوٹ کر دیا۔
ٹوم لیتھم اور مچل سینٹنر ناٹ آؤٹ رہے۔
Getty Images