کرکٹ ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 402 رنز کا ہدف

بی بی سی اردو  |  Nov 04, 2023

Getty Images

انڈیا کے شہر بینگلور کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں آج کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کے درمیان میچ جاری ہے اور پہلی اننگز کا اختتام ہو چکا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے 50 اوورز میں 228 رنز بنائے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 11ویں اوور میں حاصل کی۔ حسن علی کی گیند پر ڈیون کونوے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ اووٹ ہوئے، انھوں نے 39 بالوں پر 35 رنز بنائے۔ اس طرح حسن علی کو اپنی 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل کی وکٹ مل گئی۔

نیوزی لینڈ کے بیٹس مین راچن رویندر نے 34 ویں اوور میں 88 گیندوں پر سینچری بنائی، یہ اس ورلڈکپ میں ان کی تیسری سینچری ہے لیکن 36 ویں اوور میں 108 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

کین ولیمسن، راچن رویندر کے ساتھ پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے 35 ویں اوور میں 95 رنز بنا کر، سینچری پوری گئے بغیر افتیخار احمد کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ ہارس رؤف نے 42 اوور میں ڈیرل مچل کی حاصل کی۔ ڈیرل مچل 19 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک چیپمین 45 ویں اوور میں 39 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئےاور اس کے بعد محمد وسیم نے ہی گلین فلپس کو 49 ویں اوور میں 41 رنز پر آوٹ کر دیا۔

ٹوم لیتھم اور مچل سینٹنر ناٹ آؤٹ رہے۔

وقفے کے بعد امکان ہے کہ پاکستان کی طرف سے عبدللہ شفیق اور فخر زمان اننگز کا آغاز کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More