لاہور ہائی کورٹ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم

اردو نیوز  |  Oct 30, 2023

لاہور ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی ملکیتی تنازعہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جبکہ سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے اس کیس کو دوبارہ سننے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 ستمبر کو متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی سربراہی میں عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کی لال حویلی سیل کر دی گئی تھی۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ‏شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے دائر درخواست کو دوبارہ سُنا جائے اور انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا پورا پوار موقع دیا جائے۔

عدالت نے انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وہاں قانون بن گیا ہے اور ایویکیو پراپرٹیز کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے۔

’عدالت کے باہر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لال حویلی کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد میرا وزن 30 کلو کم ہو گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی اور وہ راولپنڈی کی دونوں سیٹیوں سے الیکشن لڑیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

گزشتہ ماہ ہونے والی کارروائی میں متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کے علاوہ ڈنگی کھوئی چوک میں دمدمہ مندر کی اراضی کو بھی سیل کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More