نیب ترامیم فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل مقرر، لارجر بینچ سماعت کرے گا

اردو نیوز  |  Oct 28, 2023

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 31 اکتوبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔

پانچ رکنی بینچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمان کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں کئی گئی پی ڈی ایم حکومت کی متعدد ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

فیصلے میں عدالت نے عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد کے خلاف ختم کیے گئے نیب ریفرنس بحال کر دیے تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں 50 کروڑ سے کم رقم کے مقدمات نیب سے واپس لینے کی شق کو کالعدم قرار دیا تھا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ سال جون میں نیب قوانین میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چینلج کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More