آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں انڈیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ جاری ہے۔دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک نیوزی لینڈ نے 33 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 173 رن بنا لیے تھے۔یہ میچ دونوں ٹیموں کا میگا ایونٹ میں پانچواں میچ ہے۔دونوں ٹیمیں ابھی تک اس ورلڈ کپ میں چار چار میچ کھیل چکی ہیں جس میں انہیں کسی بھی میچ میں شکست نہیں ہوئی۔اگر ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کے 8،8 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کے باعث نیوزی لینڈ پہلے جبکہ انڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کو انجری کے شکار کپتان کین ولیمسن کی خدمات میسر نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب انڈین آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی بنگلہ دیش کے خلاف پونے میں کھیلے گئے میچ میں زخمی ہونے کے باعث اس میچ میں شرکت نہیں کر رہے۔محمد شامی نے کیوی اوپنر وِل ینگ کو 17 کے سکور پر بولڈ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)اگر نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ میں میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک 9 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں پانچ مرتبہ کامیابی نیوزی لینڈ جبکہ تین مرتبہ جیت انڈیا کو ہوئی اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا میچ 2019 میں کھیلا گیا تھا جس میں سیمی فائنل میں کیویز نے ٹیم انڈیا کو شکست دے دی تھی۔انڈیا کی پلئینگ الیونانڈین ٹیم میں روہت شرما(کپتان)، شبھمن گِل، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہُل (وکٹ کیپر)، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیوننیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیوون کونوے، وِل ینگ، رَچن رویندرا، ڈیرل مِچل، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مِچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔